کروڑوں روپےمالیت کی چرس برآمدکرلی گئی

0
219
کروڑوں روپےمالیت کی چرس برآمدکرلی گئی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی اور اوتھل میں کارروائی کرتے ہوئے 2052 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس قبضے میں لے لی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس ٹیم نے انسداد منشیات کے سلسلے میں پسنی کے عام علاقے زیکو کاپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران 2052 کلو گرام اعلیٰ قسم کی چرس کے 187 تھیلے برآمد کر لیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن انتہائی دشوار گزار اور ناقابل رسائی پہاڑی علاقے میں کیا گیا جب کہ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، شبہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھیں۔

Leave a reply