کرناٹک کے وزیراعلی نے جنگ کی مخالفت کر دی

کرناٹک کے وزیراعلی نے جنگ کی مخالفت کر دی
بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے ساتھ جنگ کی مخالفت کر دی، وزیر اعلیٰ سدھارامیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم جنگ چھیڑنے کے حق میں نہیں، پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلجنس کی ناکامی ہے، انہوں نے وادئ کشمیر میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، مودی حکومت کو کشمیر میں امن کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کرنا ہو گا۔









