کرم میں ایک اور قبائلی تصادم، 11 افراد جاں بحق

0
206
کرم میں ایک اور قبائلی تصادم، 11 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائرنگ کنج علی زئی ہلز اورٹل پاراچنار روڈ پر ہوئی، واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کیمطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کیمطابق فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مقبل قبائل کی جانب سے طوری قبائل پر صبح فائرنگ کے واقعے کے بعد پورے ضلع میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا کہ ٹریفک کے راستوں کو محفوظ بنانے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply