کرم : ضروری اشیاء کی 45 گاڑیوں کا دوسرا قافلہ آج روانہ ہوگا

ہاٹ لائن نیوز : 45 ٹرکوں پر مشتمل دوسرا قافلہ جو کہ ٹل سے کرم تک کھانے پینے کی اشیاء لے کر آج روانہ ہوگا جس میں اشیائے خوردونوش، ادویات، سبزیاں ، پھل شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلہ راستہ صاف کرنے کے بعد روانہ ہوگا۔
دوسری جانب پاراچنار میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، تمام بازار اور دکانیں بند ہیں۔
قبائلی رہنما کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی آبادی کیلیے 40 ٹرک سامان کافی نہیں، ضرورت کے مطابق سامان فراہم کیا جائے۔









