کرم: بیرسٹر سیف کا 100 بچوں کی ہلاکت کی خبر پر ردعمل

0
173
کرم: بیرسٹر سیف کا 100 بچوں کی ہلاکت کی خبر پر ردعمل

ہاٹ لائن نیوز: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی ہلاکت کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ ایسی من گھڑت اوربےبنیاد خبروں پریقین نہ کریں۔

یاد رہے کہ تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل نے دعویٰ کیا کہ سڑکیں بند ہونے سے شہری خوراک اور علاج سے محروم ہیں، علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث 100 سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave a reply