کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ایک زخمی اہلکارکی موت ہوگئی

0
190
کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ایک زخمی اہلکارکی موت ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر حملے میں ، زخمی پولیس اہلکار سید اشک حسین شہید کردئیے گئے ، ہسپتال کے ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ، شہید کو جنگ بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کو نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد گذشتہ روز بوشہرہ میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کی صورتحال کشیدہ ہے ، جبکہ مزید سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply