کرسمس کی خوشیوں پرپانی پھرگیا ؛ پارا چنار مسیحی برادری

0
151
کرسمس کی خوشیوں پرپانی پھرگیا ؛ پارا چنار مسیحی برادری

ہاٹ لائن نیوز : پاراچنار میں جاری قبائلی تصادم اور فائرنگ کے مختلف واقعات سے مسیحی برادری بھی متاثر ہوئی ہے، پاراچنار ٹل مین روڈ گزشتہ 66 روز سے بند ہونے سے مسیحی برادری بھی مشکلات کا شکار ہے۔

مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ شہر میں اشیائے ضروریہ نہ ہونیکی وجہ سے ہمیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے، شہر میں اشیائے خوردونوش دستیاب نہیں، ہم کہاں جائیں؟

مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ دسمبر ہماری خوشیوں کا مہینہ ہے جس کا ہم سال بھر انتظار کرتے ہیں، اس سال ہماری خوشیوں پر پانی پھر گیا ہے۔

اقلیتی متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے اور خاندان متاثر ہیں، حکومت جلد از جلد سڑک کھولے تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں، سامان کی عدم دستیابی کے باعث ہم اس بار کرسمس نہیں منا سکیں گے۔

Leave a reply