کرسمس کی تقریبات کا آغاز، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات

ہاٹ لائن نیوز : دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، ویٹی کن سٹی کے چرچ میں بھی دعائیہ تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔
دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے، مذہبی تہوار کے حوالے سے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ویٹی کن سٹی کے چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پوپ فرانسس نے چرچ میں خصوصی دعا کی۔









