کرسمس منانےآنے والے افراد سے بھری کشتی ڈوب گئی، 38 ہلاک

0
171
کرسمس منانےآنے والے افراد سے بھری کشتی ڈوب گئی، 38 ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : کانگو میں دریائے بسیرا میں کرسمس کیلیے گھروں کو لوٹنےوالے افرادسےبھری کشتی الٹ گئی جسکےنتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ شمال مشرقی کانگو میں دریائے بسیرا میں پیش آیا اور 100 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونیکی تصدیق کی گئی۔ اب تک بیس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثے کی جگہ سے پہلے دریا پر واقع آخری قصبے انجینڈے کے میئر جوزف جوزف کانگولنگولی نے کہا کہ مسافر بنیادی طور پر کرسمس کے لیے گھر واپس آنے والے تاجر تھے۔

ایک مقامی رہائشی کے مطابق بدقسمت فیری پر 400 سے زائد افراد سوار تھے اور ہلاکتوں میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply