کراچی: 11 ماہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ، 60 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

0
108
کراچی: 11 ماہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ، 60 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

کراچی میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں تشویش ناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، شہر میں مجموعی طور پر 60 ہزار 700 سے زائد جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے 80 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ مجموعی طور پر 528 افراد قتل ہوئے۔

موٹرسائیکل اور گاڑی کی چوری کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 35 ہزار 749 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں اور 6 ہزار 78 موٹرسائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔ گاڑیوں کی چوری کے 1,728 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 284 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

موبائل فون کی چوری بھی معمول سے زیادہ رہی اور 16 ہزار 278 افراد اپنے فون سے محروم ہوئے۔

اسی طرح، بھتہ خوری کے 89 اور اغوا برائے تاوان کے 13 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف ان جرائم پر مبنی ہیں جن کی رپورٹ درج کرائی گئی، اور متعدد شہری اپنے موبائل فون یا دیگر جرائم کی شکایت درج نہیں کراتے، جس سے اصل صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے۔

Leave a reply