
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے نواحی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش شروع ہوگئی۔
اطلاعات کیمطابق گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اور تڈی، ایچ اے سٹی کے نواحی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ کے کئی شہروں میں پارہ 42 سے 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی تھی۔







