
ہاٹ لائن نیوز : منگل کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔
اس وقت شاہراہ فیصل، اسٹیڈیم روڈ، گلشن اقبال ، ملیر میں موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
اسکے علاوہ نمائش چورنگی، ایف بی ایریا،صدر، لیاقت آباد میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔









