کراچی : ڈکیتی مزاحمت کے باعث رواں سال کا پہلا قتل

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ملیر کی بھینس کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کیمطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو سینے میں گولی لگی اور اس کی شناخت 20 سالہ اطہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران ڈکیتی کی واردات ہوئی، جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی ملا، اس کے علاوہ مقتول کا تعلق شکارپور سے تھا، واقعے کے وقت اس کا بھائی بھی گھر میں موجود تھا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران کچھ نہ ملنے پر ملزمان اطہر کو سینے میں گولی مار کر فرار ہوگئے۔









