کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مضبوط کاروباری آغاز

0
74
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مضبوط کاروباری آغاز

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ٹریڈنگ کے ابتدائی مرحلے میں انڈیکس میں تقریباً 1434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو دن کے دوران بڑھتے ہوئے 1800 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مثبت اقتصادی عوامل کی وجہ سے دیکھنے کو ملی ہے۔

Leave a reply