کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ منظرِ عام پر

0
114
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ منظرِ عام پر

کراچی میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں اسے نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اہلکار نے اپنی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ سے نمبرز ہٹا دیے تاکہ ای چالان سسٹم سے بچا جا سکے۔ شہری نے یہ ویڈیو ایکسپو سینٹر کے قریب بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار نے بائیں جانب مڑتے وقت دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کر رکھا تھا۔ اس واقعے پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور ٹریفک پولیس حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply