کراچی میں نوجوان کا قاتل 2 سال بعد پنجاب سے گرفتار

0
153

ہاٹ لائن نیوز : ملیر کینٹ سے 17 سالہ نوجوان کے اغوا اور قتل کر کے لاش کو کمبل میں لپیٹ کر سمندر میں پھینکنے والے قاتل کو پولیس نے دو سال بعد گرفتارکرلیا ۔

ملزم شاہ رخ کو پنجاب پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ نجیب کو شاہ رخ نے 4 جنوری 2022 کو 50 لاکھ روپے کے تنازع پر اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق نجیب کی لاش 13 روز بعد سمندر سے ملی، جب کہ لاش نکالنے کے بعد ڈی این اے سے شناخت کی گئی۔

Leave a reply