
ہاٹ لائن نیوز : موسم کا حال بتانے والے متعدد اداروں نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں نومبر کے وسط سے موسم سرما کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 یا 7 نومبر سے موسم بدلنا شروع ہو جائے گا اور نومبر کے وسط تک دن کا درجہ حرارت 32 اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
مزید برآں، نومبر کے وسط میں ٹھنڈی راتیں شروع ہونے کی توقع ہے، جس سے رہائشیوں کو جاری گرمی سے راحت ملے گی۔








