
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی۔
رپورٹ کیمطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطرف میں منگل کی صبح ہلکی بارش ہوئی ہے۔
پیر کی شام بھی سپر ہائی وے نوری آباد، کاٹھور اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔









