کراچی میں ای-چالان کا آغاز، صرف چند گھنٹوں میں کروڑوں روپے کے جرمانے عائد

0
199
کراچی میں ای-چالان کا آغاز، صرف چند گھنٹوں میں کروڑوں روپے کے جرمانے عائد

کراچی: شہر میں ٹریفک پولیس نے ای-چالان سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے آغاز کے پہلے 6 گھنٹوں میں شہریوں پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 2,662 چالان کیے گئے۔ ان میں اوور اسپیڈنگ کے 419، لین لائن کی خلاف ورزی کے 3، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کے 4، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے 1,535 اور ریڈ لائٹ عبور کرنے کے 166 چالان شامل ہیں۔

اسی طرح، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، ون وے پر غلط سمت ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32، اور دیگر مختلف خلاف ورزیوں پر متعدد چالان کیے گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای-چالان سسٹم شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ یہ نظام مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Leave a reply