
کراچی میں ایسٹر کا خوبصورت تہوار منایا گیا
کراچی سمیت ملک بھر میں آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، مسیحی برادری نے رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس ہو کر شہر کے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں شرکت کی، سال کے 40 روزوں کے بعد ایسٹر کا تہوار منایا جاتا ہے، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مسیحی برادری نے ایسٹر کو خوشیوں کا پیغام کہا، کراچی کے سینٹرل بروکس میموریل سمیت تمام گرجا گھروں میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات کا انعقاد کیا، جہاں پر بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کے بعد مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر ایسٹر کی مبارک باد دی۔ عبادات کے بعد مسیحی برادری نے اپنے گھروں میں نت نئے کھانوں کے پروگرام بھی ترتیب دیے۔









