کراچی میں آج بھی انٹر کا پیپر آؤٹ

0
240
کراچی میں آج بھی انٹر کا پیپر آؤٹ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں انٹر بورڈ انتظامیہ آج بھی پیپر کا اجرا روکنے میں ناکام، بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان سے 30 منٹ قبل وائرل ہوگیا۔

کراچی بورڈ آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آج چوتھا دن ہے۔

کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات مذاق بن گئے، انتظامیہ آج بھی پرچوں کا اجرا روکنے میں ناکام ہے۔

آج ہونے والا 12ویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فول پروف انتظامات اور واٹر مارک نے پیپر کے اجراء کو روکنے کے لیے کام نہیں کیا جب کہ پیپر مختلف سوشل میڈیا گروپس پر وائرل ہوگیا۔

Leave a reply