کراچی : فلیٹ سے 7 کلو ہیروئن، 3 کلو آئس برآمدے

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے ڈیفنس خیابان نشاط میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر سات کلو ہیروئن اور تین کلو آئس برآمد کر لی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان یونیورسٹیوں، کالجوں اور ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں جاوید، ناظم اور احمد رضا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات کی سپلائی اور سمگلنگ کے لیے غیر ملکی سمیں استعمال کرتے تھے، ملزمان کے موبائل فونز کے ذریعے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔









