کراچی: عباس ٹاؤن میدان جنگ میں تبدیل

کراچی: شہر میں جاری دھرنوں کو ختم کرانے کے لیے پولیس نے آپریشن شروع کردیا جسکے باعث مختلف مقامات پر کشیدگی بڑھ گئی۔
عباس ٹاؤن میں دھرنےکے دوران پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ پولیس نے احتجاجی خیمہ گرادیا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔
صبح سویرے اطلاعات موصول ہوئیں کہ کراچی میں 5 اہم مقامات پر دھرنے ختم ہونے کے بعد شہر کے 8 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ شہر کے منظر نامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
ادھر عباس ٹاؤن میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس نے دھرنا ختم کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی، پولیس دھرنا ختم کرانے کے لیے یونیورسٹی روڈ میٹرو اور کامران چورنگی کے قریب پہنچ گئی۔








