کراچی: شہر قائد میں ایک اور کار حادثہ

0
178
کراچی: شہر قائد میں ایک اور کار حادثہ

کراچی: شہر قائد میں ایک اور کار حادثہ

گلشن اقبال تھانے کی حدود میں مسکن چورنگی کی طرف جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں پر جا چڑھی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، پولیس حکام کے مطابق شہری کی شناخت حنان کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں فیضان اور عبدالوحید شامل ہیں، مشتعل شہریوں نے گاڑی کو آگ لگا دی، ڈرائیور سمیت گاڑی میں موجود 3 افراد گرفتار کر لیا گیا، پولیس حکام کے مطابق گاڑی ساجد نامی شخص سے رینٹ پر لی گئی اور حادثہ ہوتے ہی تین افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے۔

جلائی گئی گاڑی گلشن اقبال تھانے منتقل کر دی گئی ہے، ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ گاڑی آٹھ ہزار روپے کرائے پر فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کے لیے لی گئی تھی، ڈرائیور بشارت نے بتایا کہ اس نے 2024 میں لرنر لائسنس بنوایا۔
 

Leave a reply