
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی۔
محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں رکیں گی، گرم اور خشک ہوائیں زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے چل سکتی ہیں۔









