
کراچی سے اسپائیکی نامی بلی اغوا
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 A میں اسپائیکی نامی بلی مبینہ چوری ہو گئی ہے، جس کی سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج بلی کی مالکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،خاتون نے بلی برامد کروانے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی اسپائکی نامی بلی کو بارہ اپریل ہفتے کو دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان نامعلوم شخص اٹھا کر لے گیا ہے۔
بلی کے گلے میں لال پٹی کے ساتھ ساتھ گھنٹی بھی بندھی ہوئی ہے، فوٹیج میں لمبے قد لمبے بالوں والا ادمی پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑا اسکول بیگ بھی ہے، ویڈیو میں نامعلوم شخص کو بلی پکڑ کر اس بیگ میں ڈالا اور فرار ہو گیا۔








