کراچی: خودکش حملے کے لیے تیار کم عمر طالبہ کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا

0
105
کراچی: خودکش حملے کے لیے تیار کم عمر طالبہ کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا

کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر لڑکی کو خودکش حملے کے لیے تیار ہونے سے بچا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ لڑکی سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا اور اس کی ذہن سازی کی گئی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے لڑکی اور اس کے اہلخانہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان کی تعلیم اور مستقبل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے والدین اور عوام پر زور دیا کہ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر نظر رکھیں اور دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے اہلکار نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کیا اور اسے ریاست مخالف بیانیہ پر اثر انداز کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کو کراچی سے باہر لے جایا گیا، جہاں اس کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا اور اسے ملزم نہیں سمجھا گیا کیونکہ وہ کم عمر تھی۔
حکام نے بتایا کہ لڑکی کی فیملی کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور انہیں حفاظتی انتظامات فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ لڑکی دوبارہ تعلیم حاصل کر سکے اور مستقبل میں اپنا روشن کردار ادا کرے۔

Leave a reply