کراچی: بھٹائی آباد میں گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق خواتین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
واقعے میں ایک مرد اور ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی مرد کی شناخت اجے اور بچی کی شناخت نندنی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اجے مقتول خواتین کا رشتہ دار ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہی کے ہاتھوں یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ بظاہر ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔









