
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں مختلف حادثات و واقعات کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کیمطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک ہی دن میں 7 افراد جاں بحق جب کہ مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
کراچی کےعلاقے کلفٹن کےساحل پر نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیاہے، ڈوبنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔
ریسکیو کیمطابق ڈوبنے والے شخص کی شناخت 18 سالہ وقاص احمد کے نام سے ہوئی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔








