کراچی انٹر بورڈ : گیارہویں جماعت کےامتحانی نتائج کی رپورٹ تیار

0
198
کراچی انٹر بورڈ : گیارہویں جماعت کےامتحانی نتائج کی رپورٹ تیار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں گیارہویں جماعت کے طلباء امتحانات کے نتائج کیخلاف مستقل طور پر احتجاج کر رہے ہیں ، جسکی وجہ سے کراچی انٹر بورڈ کے امتحانات کےنتائج کی جانچ پڑتال کی کمیٹی نے گیارہویں کلاس کے نتائج پر ایک رپورٹ تیارکی ہے۔

تفصیلات کیمطابق ، انٹر بورڈ کے تحت 11 ویں کے نتائج کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ذریعہ ایک رپورٹ تیارکی گئی ہے۔

گورنمنٹ کالج گلستان جوہر کے سینئر پروفیسر نعیم خالد کمیٹی کے سربراہ تھے، ہیڈ ایگزامینر کمیٹی کے تمام ممبران تھے،21 رکنی کمیٹی نے250کےقریب کاپیاں چیک کیں جسمیں کوئی غلط مارکنگ نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی ناانصافی کی گئی ہے۔

سکروٹنی کمیٹی کیمطابق یہ نتیجہ اخذ کیا گیاہےکہ طلبہ کی امتحانی کاپیوں اورمارکنگ پرسب اچھاہے۔

Leave a reply