کراچی: انٹرسال اول کے نتائج اس سال بھی متنازعہ

0
270
کراچی: انٹرسال اول کے نتائج اس سال بھی متنازعہ

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کراچی میں انٹر سال اول کے امتحانات متنازعہ ہو گئے۔ کامیابی کا تناسب صرف پینتیس فیصد رہا۔ سندھ حکومت نے طلبہ کے احتجاج پر ایکشن لے لیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پر تنازعہ ہوا تھا۔ تحقیقات، برطرفی اور تلافی کی گئی لیکن اس بار تنازع کھل کر سامنے آیا۔

امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 35 فیصد رہا جس پر طلبہ نے احتجاج کیا۔ حالات بڑھتے ہی سندھ حکومت نے بھی ایکشن لیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ عامر قادری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

Leave a reply