کراچی ائیرپورٹ پر ناقابلِ یقین منظر، تحقیقات میں چونکا دینے والی حقیقت سامنے آگئی

0
89
کراچی ائیرپورٹ پر ناقابلِ یقین منظر، تحقیقات میں چونکا دینے والی حقیقت سامنے آگئی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک مسافر کے پاسپورٹ کو نقصان پہنچانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کی، جو اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بیرونِ ملک روانگی کے مراحل سے گزر رہا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ نجی ائیرلائن کے کاؤنٹر پر موجود عملے کی غفلت کے باعث مسافر کا پاسپورٹ پھٹا۔

تحقیقات کے بعد ائیرلائن کے متعلقہ اسٹاف کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حکام کی جانب سے مزید کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply