کانسرٹ کے دوران روبوٹس کی دلکش ڈانس پرفارمنس، حاضرین دنگ رہ گئے

0
112
کانسرٹ کے دوران روبوٹس کی دلکش ڈانس پرفارمنس، حاضرین دنگ رہ گئے

چین میں منعقد ہونے والے ایک میوزک کانسرٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں انسان نما روبوٹس نے اسٹیج پر ڈانس کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔

چین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو روبوٹک ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں روبوٹس کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی پیش رفت کی ایک جھلک حالیہ کانسرٹ میں دیکھنے کو ملی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھ جدید انسان نما روبوٹس موسیقی کی دھن پر ہم آہنگ انداز میں رقص کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران اسٹیج پر موجود گلوکار بھی روبوٹس کے ساتھ ڈانس کرتا نظر آتا ہے۔

اس منفرد پرفارمنس نے نہ صرف حاضرین بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا، جہاں ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ ٹیکنالوجی کی اس پیش رفت کی تعریف کر رہے ہیں۔

Leave a reply