کامران اکمل نےمحسن نقوی سے استعفیٰ مانگ لیا

0
189
کامران اکمل نےمحسن نقوی سے استعفیٰ مانگ لیا

ہاٹ لائن نیوز : نیشنل کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے ناقص کارکردگی اور قومی ٹیم کے مستقل ہارنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےاستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

اس رپورٹ کیمطابق ، اپنے یوٹیوب چینل پر کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی کے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے یوٹیوب ویڈیو میں چیئرمین سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ شرمناک شکست اور ٹیم کی کارکردگی پر قابو نہیں پاسکتے ہیں تو ، استعفیٰ دیکر گھر جاسکتے ہیں،کرکٹ بورڈ کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں۔

Leave a reply