کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

0
161
کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی شعبے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کر لیا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ چوہدری صفدر نے بتایا کہ پولیس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی۔

Leave a reply