
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کار پر فائرنگ سےپولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کیمطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر دریائے کرم کے قریب نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں موجود پولیس اہلکار سمیت 2 بچے جاں بحق جب کہ کار میں سوار خواتین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت مروت پولیس کے سابق ایم ٹی او سعد اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے بچے پولیس اہلکارکے بھانجے ہیں، جن کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔









