
کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
سرائےعالمگیر میں تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری ، گاڑی گرنے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ان میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے، یہ حادثہ منڈی بہاالدین روڈ پر پیش آیا، جہاں پر تیز رفتار کار خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر جہلم میں جا گری، 1 خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا ہے لیکن 6 ماہ کی نائبہ خالد کی تلاش ہو رہی ہے، کار میں سوار خواتین جہلم سے منڈی بہاالدین رشتہ داروں کے گھر ملنے جا رہی تھیں، پانچوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔









