کار میں سوارملزمان نے ماں بیٹی کو اغوا کرلیا

0
183
کار میں سوارملزمان نے ماں بیٹی کو اغوا کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے شانتی نگر سے کار میں سوار چار ملزمان نے ماں بیٹی کو اغوا کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی ماں اور بہن کو چار نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار رحیم یار خان میں چوہدری سعید کے گھر کام کرتا تھا اور چھ ماہ قبل کراچی واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ معاملہ لین دین سے جڑا ہوا ہے۔

Leave a reply