
ہاٹ لائن نیوز : اکڑی تھانے کی حدود ٹھری میرواہ کی لنک روڈ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے کار میں سوار 3 افراد جاں بحق، شناخت کا عمل جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کار بسیرو حسین پٹو سے کرونڈی کی جانب تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ ٹائر فلیٹ ہونے کے باوجود اچانک کار میں آگ لگ گئی اور تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔
آگ لگنے سے گاڑی میں سوار 3 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔









