
ہاٹ لائن نیوز : شیخوپورہ میں کار کو حادثہ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار حافظ آباد کے قریب ہائی وے پل سے نہر میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں کو نہر سے باہر نکال لیا گیا۔ اور زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فیاض، عبداللہ اور عبید کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار لاہور جا رہی تھی۔








