کار بم دھماکہ : 15 مزدور ہلاک ہوگئے

0
150
کار بم دھماکہ : 15 مزدور ہلاک ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : شام کے شہر منبج میں ایک کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، یہ دھماکے شمالی شام کے منبج شہر کے قریب ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا ، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جن میں 14 خواتین بھی شامل ہیں ،جبکہ 15خواتین زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق ، زیادہ تر جاں بحق ہونے والی خواتین فارم ورکرز تھیں جو گاڑی میں سوار تھیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ تین دن شام کے شہر منبج میں یہ دوسرا بڑا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ، ایک اور کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply