کار اور ٹریلر کا تصادم، ہری پور میں قیامت صغریٰ برپا

0
88
کار اور ٹریلر کا تصادم، ہری پور میں قیامت صغریٰ برپا

ہری پور: ہری پور روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کار اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم متعلقہ ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

Leave a reply