کارلوس الکاریز نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا، 5 ملین ڈالر انعام

0
217
کارلوس الکاریز نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا، 5 ملین ڈالر انعام

نیویارک: اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز نے یو ایس اوپن 2025 کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے عالمی نمبر ایک اٹلی کے یانک سنر کو 4 سیٹس پر مشتمل مقابلے میں شکست دی۔

نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میچ میں الکاریز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-2، 3-6، 6-1 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ وہ یو ایس اوپن کا اعزاز جیتنے والے ایک اور اسپینی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے طور پر کارلوس الکاریز کو 5 ملین امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ہے، جو کہ ٹینس کے کسی بھی گرینڈ سلم میں دی جانے والی سب سے بڑی انعامی رقوم میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں موجود تھے اور فائنل میچ کا نظارہ کیا۔

Leave a reply