کارشوکےدوران فائرنگ سے3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

0
166
کارشوکےدوران فائرنگ سے3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کارشو میں 3نوجوان ہلاک اور15دیگرزخمی ہوئے۔

مقامی پولیس کیمطابق ، یہ فائرنگ اسوقت ہوئی جب دونوں گروہوں کے مابین تنازعہ میں شدت اختیار کی گئی ، مرنے والوں میں دو 19 سال اور ایک 16 سال کی عمرکےنوجوان شامل ہیں، لیکن انکی شناخت نہیں ہوسکی۔

لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے اس واقعے کو ایک المناک قراردیا ہے اور اسنے برادری سے اتحاد اور طاقت کامظاہرہ کرنیکی اپیل کی ہے۔

فائر چیف مائیکل ڈینیئلزکیمطابق ، زخمیوں میں سے سات کو علاج کیلئے ٹیکساس کے اسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ علاج کے بعد 4 کو فارغ کردیا گیا ، 4 زخمی ابھیتک تشویشناک حالت میں ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ زخمیوں کی عمر 16 سے 36 سال کے درمیان ہے ، جائے وقوعہ سے ہینڈگن کے گولے برآمد ہوئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں ، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Leave a reply