کاراورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

0
189
کاراورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : سکھر ملتان موٹروے پر پنوعاقل میں تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر پنوعاقل میں دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply