کائنات میں تیزترین ہواؤں والاسیارہ دریافت

0
163
کائنات میں تیزترین ہواؤں والاسیارہ دریافت

ہاٹ لائن نیوز : سائنسدانوں نے زمین سے 500 نوری سال کے فاصلے پر ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس میں ہوا کی رفتار ابتک سب سے تیزترین ریکارڈ کی گئی ہے۔

20 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےوالے یہ سپرسونک طوفان انسانی ہڈیوں سے گوشت نکالنےکے لیے کافی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ WASP-127B نامی اس سیارے میں چلنےوالی ہوائیں سیارےکی گردش کی رفتارسے6گنا زیادہ ہیں۔

اس سیارے کو دریافت کرنیوالی ٹیم کے ایک سائنس دان نے کہا ہےکہ سیارے کے خط استوا پر تیز سپرسونک ہوائیں چل رہی ہیں۔

سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ مشتری کےسائزکے اس سیارے کے صبح اور شام کے اطراف کا درجہ حرارت مختلف ہے۔

Leave a reply