ژوب: ٹرک اڈے پر آئل ٹینکر اور کوئلے سے لدے ٹرک میں آتشزدگی، 16 افراد زخمی

ژوب کے ٹرک اڈے میں کھڑے ایک آئل ٹینکر اور کوئلے سے لدے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کی۔ فائر فائٹرز نے کولنگ کا عمل مکمل کیا تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑکے۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں ٹرک اور آئل ٹینکر کا عملہ، فائر بریگیڈ کے اہلکار اور پولیس کے جوان شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔









