ژوب میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا

0
157
ژوب میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔ جبکہ مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق پیر کی صبح آنے والے پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز زمین سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد، ریکٹر اسکیل پر 3.9 کی شدت کا دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز ژوب سے 79 کلومیٹر جنوب میں 151 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Leave a reply