
ہاٹ لائن نیوز : ژوب میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جنکی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ژوب میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتےہوئے گھروں سےباہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.8 ریکارڈکی گئی، زلزلےکی گہرائی 24 کلومیٹر زیرزمین تھی، مرکز ژوب سے 33 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔









