ڈی پی او آفس کےدفتر پر دستی بم سےحملہ

ہاٹ لائن نیوز : ڈی پی او آفس ٹانک کے احاطے میں دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ذرائع کیمطابق ڈی پی او آفس کے احاطے میں بازار کیجانب سے دستی بم پھینکا گیا، زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس افسر کے دفتر پر دستی بم حملے میں ایک سپاہی معمولی زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔









